آرمی چیف شاہینوں کی شاندار فتح پر جھوم اٹھے،عمرہ کروانے کا اعلان کر دیا

آرمی چیف شاہینوں کی شاندار فتح پر جھوم اٹھے،عمرہ کروانے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد:پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان ٹیم کی تاریخی جیت کر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد دی ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قومی ٹیم کی شاندار جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پوری ٹیم کے لیے عمرے کا اعلان کر دیا ہے۔

آرمی چیف پاکستان ٹیم کو بھارت کے خلاف شاندار فتح پر عمرہ کروائیں گے۔

آرمی چیف کا پاکستانی ٹیم کے نام اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ ٹیم ورک کو کبھی بھی نہیں ہرایا جا سکتا۔

یاد رہے پاکستان نے بھارت کو چیمئنز ٹرافی کے فائنل میں 180 رنز سے شکست دے کر تاریخی فتح اپنے نام کر لی ہے۔

پاکستان کی جانب سے دیے گئے 339 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ہوری بھارتی ٹیم 30 اوورز میں 158 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *