پہاڑ جیسا ہدف،شاہینوں نے ریکارڈز کے ساتھ ساتھ ویراٹ کوہلی کا خواب بھی توڑ دیا

پہاڑ جیسا ہدف،شاہینوں نے ریکارڈز کے ساتھ ساتھ ویراٹ کوہلی کا خواب بھی توڑ دیا

اوول:پاکستان اور بھارت کے مابین کھیلے گئے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں جہاں شاہینوں نے بھارت کے لیے پہاڑ جیسا ہدف کھڑا کر دیا وہیں اوول گراؤنڈ میں بھارت کے خلاف میں سب سے زیادہ اسکور بنانے کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق پاکستان نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں سری لنکا کا سب سے زیادہ اسکور بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔

یہ بھارت کے خلاف پاکستان کا دوسرا سب سے بڑا اسکور بھی ہے۔ قبل ازیں گرین شرٹس نے انڈیا کے خلاف 344 رنز کا سب سے زیادہ اسکور بنا رکھا ہے۔

اس سے قبل میچ کے آغاز میں بھارت نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جسے پاکستانی بلے بازوں نے شاندار کارکردگی سے غلط ثابت کر دیا،اوپنر جوڑی نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 128 رنز جوڑے اور کسی بھی پاکستانی اوپننگ جوڑی کی جانب سے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں سب سے زیادہ اسکور بنانے کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا۔

اظہر علی کریز پر غلط فہمی کی بنا کر رن بنانے کی کوشش میں رن آؤٹ ہوئے تو فخر زمان کا ساتھ دینے کو  بابر اعظم میدان میں آئے تو دوسری وکٹ کی شراکت میں اسکور کو 200 کے مجموعے تک پہنچا دیا۔

فخر زمان 200 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے تو شعیب ملک میدان میں آئے جو کسی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور محض 12 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

ان کے بعد بابر اعظم نے محمد حفیظ کا ساتھ دینے کی کوشش کی لیکن 46 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، ان کے بعد محمد حفیظ نے عماد وسیم کے ساتھ مل کو اسکور کو ایک بڑے مجموعے تک پہنچا دیا۔

محمد حفیظ 57 اور عماد وسیم 25 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ مجموعی طور پر پاکستانی بلے باز میدان میں چھائے رہے اور بھارتی بالرز بے بسی کی تصویر بنے رہے۔

میچ کے آغاز میں بھارتی کپتان ویراٹ کوہلی کا کہنا تھا کہ وہ پاکستانی کو کم سے کم اسکور پر آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے لیکن شاہینوں نے شاندار کارکردگی سے ویراٹ کوہلی کا خواب پورا نہ ہونے دیا۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *