پاکستان نے جیت کیلئے 339 رنز کا ہدف دے دیا

پاکستان نے جیت کیلئے 339 رنز کا ہدف دے دیا

اوول: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستانی بیٹسمینوں کے عمدہ کھیل کی بدولت قومی ٹیم نے بھارت کو جیت کے لئے 339 رنز کا بہتر ہدف دینے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق اتوار کو ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت ملی تو اوپنرز نے انڈین کپتان کے اس فیصلے کو پاکستان کے حق میں ڈھال لیا۔

اظہر علی نے 59 اور فخز زمان نے 114 رنز کی خوبصورت اننگز کھیلیں۔ دونوں کھلاڑیوں نے128 رنز کے ساتھ کسی بھی پاکستانی اوپننگ جوڑی کی جانب سے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں سب سے بڑی شراکت کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔

باہمی انڈراسٹینڈنگ نہ ہوسکنے کی وجہ سے اظہر علی رن آئوٹ ہوئے تو فخز زمان نے نئے آنے والے بابر اعظم کے ساتھ مل کر اسکور آگے بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھا۔ 200 رنز کے مجموعے پر فخرزمان آئوٹ ہوئے تو وہ اپنی اننگ میں تین چھکے اور 12 چوکے لگا چکے تھے۔

مزید جانیں: پاکستان بھارت کرکٹ ٹاکروں کا خوبصورت جائزہ

شعیب ملک میدان میں آئے لیکن 12 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ بابر اعظم نے اپنی وکٹ گنوائی تو وہ 52 گیندوں پر 46 رنز جوڑ چکے تھے۔

محتاط بیٹنگ کے لئے مشہور محمد حفیظ میدان میں آئے تو اپنے بدلے تیور فورا ہی ظاہر کر دیے۔ انہوں نے محض 34 گیندوں پر اپنی نصف سنچری اننگ مکمل کی۔ وہ 37 گیندوں پر 57 رنز کی اننگ کھیل کر ناقابل شکست رہے۔

عماد وسیم اپنی بیٹنگ میں مسلسل بڑے شاٹس کھیلنے کی کوشش کرتے دکھائی دیے جس میں وہ بیشتر اوقات ناکام رہے تاہم انہوں نے بھی اختتامی لمحات میں 21 گیندوں پر 25 رنز بنائے۔

پاکستانی بیٹنگ کے دوران بھارتی بالرز بے بسی کی تصویر بنے نظر آئے۔ انڈیا کی جانب سے کمار،پانڈیا اور جادیو ایک ایک وکٹ حاصل کر سکے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *