فخرزمان نے بھارتی بالرز کوبے بسی کی تصویر بنادیا

فخرزمان نے بھارتی بالرز کوبے بسی کی تصویر بنادیا

اوول: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کی جانب سے ٹاس جیت کر بیٹنگ کی دعوت کو پاکستانی بیٹسمینوں نے اب تک ویراٹ کوہلی کا غلظ فیصلہ ثابت کیا ہے۔

اس کے ثبوت کے طور پر نوجوان اوپنر بلے باز فخز زمان کی سنچری بھی پیش کی جا سکتی ہے۔ 2 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے اپنے پہلی ایک روزہ بین الاقوامی سنچری بنانے والے فخززمان نے اس دوران انڈین بالرز کو بے بسی کی تصویر بنائے رکھا۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق میچ شروع ہوا تو پاکستانی اوپنرز نے مسلسل دوسرے میچ میں ٹیم کو 100 رنز سے زیادہ کا عمدہ آغاز فراہم کیا۔ یہ کسی بھی پاکستانی اوپنرز جوڑے کی انڈیا کے خلاف چھٹی بڑی شراکت تھی جس میں 128 رنز بنے۔

اظہر علی 59 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے تو دوسرے اینڈ پر موجود فخز زمان نے کھل کر کھیلنے کا سلسلہ جاری رکھا۔

انہیں آئوٹ کرنے کے لئے بھارتی کپتان نے اپنے پانچﷺں بالرز کو یکے بعد دیگرے استعمال کیا لیکن کوئی بھی کوہلی کے خواب کو سچ کر کے فخر زمان کو سنچری سے نہ روک سکا۔

پاکستانی اوپنر 106 گیندوں پر 114 رنز کی اننگ کھیل کر آئوٹ ہوئے تو انڈین کپتان اور بالرز کے چہروں پر خوشی دیدنی تھی۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *