پاکستان خطرناک مقابل،انڈیامطمئن نہ رہے،سنگاکارا

پاکستان خطرناک مقابل،انڈیامطمئن نہ رہے،سنگاکارا

کولمبو: سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور جارح وکٹ کیپر بیٹسمین کمارسنگاکارا نے انڈین کرکٹ ٹیم کو خبردار کیا ہے کہ وہ مطمئن نہیں رہ سکتی۔

سری لنکن کھلاڑی کی جانب سے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل سامنے آنے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ عزم کر لے تو پاکستانی ٹیم انتہائی خطرناک مقابل کی حیثیت اختیار کر لیتی ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق بھارتی ٹیم کو خبردار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سابقہ کامیابیوں کے پیش نظر وہ پاکستان کے مقابلے میں انمینان سے بیٹھ نہیں سکتے۔

قبل ازیں سیمی فائنل میں انگلینڈ کو ہرانے پر پاکستانی ٹیم کو شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سنگاکارا کا کہنا تھا کہ کارڈیف کی پچ بالکل صحیح تھی،پاکستان نے عمدہ کھیل پیش کیا اور کامیابی حاصل کی۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے میچ میں ہارنے کے بعد فائٹ بیک کرنے والی پاکستانی ٹیم نے ثابت کیا کہ درست سمت میں بڑھو تو کامیابی بھی ملا کرتی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل اتوار 18 جون کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے کھیلا جائے گا۔

نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل گرین شرٹس ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے پہنچی تو کرکٹ پنڈت اسے سنجیدہ لینے پر تیار نہیں تھے۔ انڈیا کے خلاف پہلا میچ بری طرح ہارنے کے بعد شائقین کا غم و غصہ بھی عروج پر دکھائی دیا تاہم اس کے بعد عالمی نمبر ون جنوبی افریقہ،سابق عالمی چیمپئن سری لنکا اور چیمپئنز ٹرافی کی فیوریٹ،میزبان ٹیم انگلینڈ کو سیمی فائنل میں شکست دے کر پاکستانی ٹیم فائنل میں پہنچی ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ وہ گفتگو سے نہیں بلکہ اتوار کو میدان میں کارکردگی دکھا کر ٹیم کی صلاحیتوں کا ثبوت پیش کریں گے۔

Shahid Abbasi

Shahid Abbasi is a Founder and Editor of Pakistan's fastest growing indepednent and bilingual news website, pakistantribe.com

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *