قومی ٹیم،کرکٹ شائقین کیلئے وسیم اکرم کاخوبصورت پیغام

قومی ٹیم،کرکٹ شائقین کیلئے وسیم اکرم کاخوبصورت پیغام

لاہور: سوئنگ کا سلطان کہلانے والے وسیم اکرم نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل سے قبل قومی ٹیم اور کرکٹ شائقین کے لئے خاص پیغام دیا ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی ٹیم کی پشت پناہی کرنا چاہئے اور انہیں اس کا احساس بھی دلانا چاہئے۔

سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کو یہ باور کرایا جانا چاہئے کہ جب تک وہ کامیابی کے لئے کوشاں رہیں گے ہم ہر طرح سے ان کے ساتھ تعاون کریں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل اتوار 18 جون کو کھیلا جائے گا۔

نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل گرین شرٹس ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے پہنچی تو کرکٹ پنڈت اسے سنجیدہ لینے پر تیار نہیں تھے۔ انڈیا کے خلاف پہلا میچ بری طرح ہارنے کے بعد شائقین کا غم و غصہ بھی عروج پر دکھائی دیا تاہم اس کے بعد عالمی نمبر ون جنوبی افریقہ،سابق عالمی چیمپئن سری لنکا اور چیمپئنز ٹرافی کی فیوریٹ،میزبان ٹیم انگلینڈ کو سیمی فائنل میں شکست دے کر پاکستانی ٹیم فائنل میں پہنچی ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ وہ گفتگو سے نہیں بلکہ اتوار کو میدان میں کارکردگی دکھا کر ٹیم کی صلاحیتوں کا ثبوت پیش کریں گے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *