اغوا برائے تاوان میں ملوث ٹی وی اینکر گرفتار

اغوا برائے تاوان میں ملوث  ٹی وی اینکر گرفتار

بوگوٹا: جنوبی امریکہ کے ملک کولمبیا میں ایک خوبرو ماڈل اور ٹی وی میزبان خاتون کے اپنے حسن کا ایسا گھناﺅنا استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا۔

 رپورٹ کے مطابق پاﺅلینا کرینا ڈیاز کولمبیا کی بہت معروف ٹی وی میزبان ہے،اس کے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ وہ مردوں کو اپنے حسن کے جال میں پھنسا کر کسی جگہ بلاتی ہے اور پھر انہیں ساتھیوں سے مل کر اغواءکر لیتی ہے اور یہ لوگ مغوی کو بھاری تاوان لینے کے بعد ہی رہا کرتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پاﺅلینا کے متعلق یہ شرمناک انکشاف اس وقت ہوا جب اسے گزشتہ دنوں 2مردوں کے اغواءکے الزام میں گرفتار کیا گیا،یہ مغوی کاروباری شخص ہیوگو لوپیز مونکیو اور وکیل ملٹن کیرو ویلامل ہیں۔

 پولیس کی طرف سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ پاﺅلینا نے ان دونوں کو اپنے حسن کے ذریعے ورغلایا اور ایک فلیٹ میں آنے کو کہا،جب وہ وہاں گئے تو انہیں اغواءکر لیا گیا۔

بعدازاں پاﺅلینا اور اس کے ساتھیوں نے ان دونوں کے لواحقین سے 8لاکھ پاﺅنڈ (تقریباً 10کروڑ 69لاکھ روپے) تاوان مانگا۔

یہ دونوں تاحال لاپتہ ہیں27سالہ پاﺅلینا کے ساتھ اس کے ایک ساتھی اغواءکار کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

یاد  رہے کہ پاﺅلینا چینل 2پرایک پروگرام کی میزبانی کرتی ہے جس کا نام گویا میگزین ہے۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *