شہباز شریف جے آئی ٹی میں،وزیراعظم اپنی فیملی کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہو گئے

شہباز شریف جے آئی ٹی میں،وزیراعظم اپنی فیملی کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہو گئے

اسلام آباد:وزیر اعظم نوازشریف کل بروز اتوار سعودی عرب روانہ ہوں گے اور طبی معائنے کے لئے لندن بھی جائیں گے۔

پاکستان ٹرائب کو دستیاب اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان نوازشریف پاناما جے آئی ٹی میں پیشی کے بعداہل خانہ کے ہمراہ کل سعودی عرب روانہ ہوں گے جہاں سے وہ25جون کو طبی معائنہ کے لئے لندن جائیں گے اور ممکنہ طور پر عید بھی وہی کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نوازشریف سعودی عرب سے ہارٹ سرجری کے معائنے کے لئے نجی دورے پر سیدھے لندن روانہ ہو جائیں گے اور پھر30جون کو لندن سے واپس آئیں گے۔

ہفتے کو حسین نواز بھی سعودی عرب کے لئے روانہ ہوئے ہیں جبکہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہونے کیلئے جوڈیشل اکیڈمی میں موجود ہیں۔

یاد رہے وزیر اعظم نوازشریف چند ماہ قبل ہارٹ سرجری کے لئے لندن گئے تھے اور اسی کے معائنے کے لئے انہیں جون کا وقت دیا گیا تھا  جس سلسلے میں وہ دوبارہ لندن جا رہے ہیں ان کے ہمراہ اہل خانہ بھی لندن جائیں گے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *