انڈر 19 ورلڈ کپ کے فاتح کپتان سرفراز اور کوہلی مدمقابل

انڈر 19 ورلڈ کپ کے فاتح کپتان سرفراز اور کوہلی مدمقابل

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم اتوار18 جون کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت سے مقابلہ کرے گی،یہ دورا موقع ہو گا کہ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کسی عالمی ٹورنامنٹ کے فائنل میں بھارتی ٹیم کے مقابل ہوں گے۔ اس سے قبل وہ 2006 میں انڈر 19 ٹیم کی سربراہی کرتے ہوئے بھارت کوشکست دے چکے ہیں۔

اتنا ہی نہیں انڈین کرکٹ ٹیم کے موجودہ کپتان ویراٹ کوہلی بھی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو کامیابی دلا چکے ہیں۔

انڈر 19 ورلڈ کپ کے مقابلے 2006 میں ہوئے تھے جہاں سرفراز احمد دنیا کی بہترین ٹیموں کے مقابل میدان میں اترنے والی پاکستانی ٹیم کے قائد تھے۔

پاکستان اور بھارت کی ٹیموں نے ٹورنامنٹ میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ پیش کیا اور فائنل روایتی حریفوں کے درمیان کولمبو کے میدان میں کھیلا گیا جس میں پاکستان نے مخالف ٹیم کو تین وکٹ سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

انڈر 19 کے مقابلے کی خوبصورتی یہ تھی کہ اس میں موجودہ انٹرنیشنل ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے عمدہ کپتانی کا مظاہرہ کیا اور ٹیم نے ٹورنامنٹ کے تمام ہی میچز میں فتوحات اپنے نام کی۔

سرفراز احمد اور ویراٹ کوہلی کے قیادت میں انڈر 19 ٹیموں کے مقابلوں کے حوالے سے سوشل میڈیا پر زیرگردش ایک پوسٹ میں قومی کپتان کو جیت کی ٹرافی اٹھائے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

ایسی ہی ایک تصویر ویراٹ کوہلی کی بھی شئیر کی جا رہی ہے جس میں وہ 2008 کی ٹرافی اٹھائے دیکھے جا سکے ہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *