عامر سہیل کو پاکستان ٹیم کے خلاف ایسا بیان نہیں دینا چاہیے،بھارتی کھلاڑیوں کا اظہار افسوس

عامر سہیل کو پاکستان ٹیم کے خلاف ایسا  بیان نہیں دینا چاہیے،بھارتی کھلاڑیوں کا اظہار افسوس

اسلام آباد/ممبئی:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی عامر سہیل کے سرفراز احمد اور پاکستان ٹیم کے بارے میں متنازعہ بیان پر جہاں ہر پاکستانیوں نے انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا وہیں بھارتی کھلاڑی بھی عامر سہیل کے خلاف میدان میں آگئے ہیں۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق سابق بھارتی کپتان سورو گنگولی اور باولر ہربجن سنگھ نے عامر سہیل کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے اسے افسوسناک قرار دیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے  سورو گنگولی کا کہناتھا کہ جو کھلاڑی اپنے ملک کیلئے کھیل رہاہے اور خاص طور پر کپتان ،تو ایسے میں ان کے بارے میں اس طرح کا بیان انتہائی افسوسناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح پاکستانی ٹیم فائنل میں پہنچی ہے اور اس کے بعد تو ایسا ہرگز نہیں ہونا چاہیے تھا ۔ان کا کہناتھا کہ یہ کس طرح کی روایت قائم ہو رہی ہے ،پاکستان انگلینڈ ،جنوبی افریقہ اور سری لنکا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچا ہے جو کہ تمام بڑی ٹیمیں ہیں۔

دوسری جانب  ہر بجن سنگھ کا کہناتھا کہ عامر سہیل کا بیان انتہائی افسوسناک ہے ،اگر کوئی کھلاڑی اتنی دیر سے کرکٹ کھیل رہاہے اور اپنی ٹیم کا کپتان ہے تو وہ یقینا پاکستان میں عزت دار کھلاڑی ہے اور اس کے بارے میں اس طرح کا بیان ہر گز جاری نہیں کرنا چاہیے تھا ۔

ہربھجن سنگھ کا کہنا تھا کہ  پاکستان ٹیم اپنی محنت سے فائنل تک پہنچی ہے۔

یاد رہے انگلینڈ کو سیمی فائنل میں شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی پاکستان ٹیم کے بارے میں سابق کھلاڑی عامر سہیل کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد کو زیادہ سر چڑھنے کی ضرورت نہیں ہے،میچ انہوں نے نہیں جیتا بلکہ جتوایا گیا ہے۔

عامر سہیل کے بیان اور پاکستان کرکٹ شائقین اور کئی سیاسی اور غیر سیاسی حلقوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور پی سی بی کو ان کے خلاف ایکشن لینے کا کہا گیا

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *