پاکستانی کھلاڑی فائنل میچ سے پہلے ٹی وی اور سوشل میڈیا سے دور رہیں،وسیم اکرم

پاکستانی کھلاڑی فائنل میچ سے پہلے ٹی وی اور سوشل میڈیا سے دور رہیں،وسیم اکرم

اسلام آباد:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی دو چار دن کے لیے سوشل میڈیا اور ٹی وی سے دور رہیں۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق پاک بھارت فائنل میچ سے قبل قومی ٹیم کو مشورہ دیتے ہوئے وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ  پاکستانی کھلاڑی کھیل کو انجوائے کریں اور پریشر بالکل نہ لیں۔

نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنا ہے انہیں پریشر میں نہیں ڈالنا۔

یاد رہے پاکستان اور بھارت کے مابین 18 جون کو ہونے والے فائنل میچ سے قبل پاک بھارت کے سینئر کھلاڑیوں کی جانب سے متنازعہ بیانات جاری کیے گئے جس پر وسیم اکرم نے ٹیم کو مشورہ دیا ہے کہ وہ دو چار دن سوشل میڈیا سے دور رہیں تاکہ متنازعہ خبریں اور بیانات ان کا حوصلہ پست نہ کریں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *