شیخ رشید نے بھارتی اداکار رشی کپور کو چھٹی کا دودھ یاد دلا دیا

شیخ رشید نے بھارتی اداکار رشی کپور کو چھٹی کا دودھ یاد دلا دیا

اسلام آباد:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے بھارتی اداکار رشی کپور کو پاک بھارت فائنل میچ  سے متعلق متنازعہ بیان دینے پرکھری کھری سنا دی۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق متنازعہ بیانات کی وجہ سے شہرت پانے والے بھارتی اداکار رشی کپور کا پاک بھارت فائنل میچ سے قبل اپنے ٹویٹر پیغام میں کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کرکٹ ٹیم کو ہمارے مقابلے میں بھیجے،پہلے بھی ہاکی ٹیم اچھی نہیں تھی۔

رشی کپور کا کہنا تھا کہ 18 جون کو فادرز ڈے بھی ہے اور تمھارے ساتھ باپ کھیل رہا ہے۔

رشی کپور کی پوسٹ دیکھ کر جہاں ٹویٹر صارفین نے انہیں ہمیشہ کی طرح خوب سنائی وہیں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید بھی میدان میں آگئے اور کہا کہ جن کے باپ اور دادوں کو پاکستان نے پال پوس کر بڑا کیا وہی آج پاکستان کو فادرز ڈے کا درس دیں گے۔

یاد رہے رشی کپور سوشل میڈیا پر متنازعہ بیانات جاری کرنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی کڑی تنقید کا نشانہ بنتے رہتے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان اور بھارت کے مابین چیمپئنز ٹرافی کا فائنل 18 جون کو اوول گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *