لائیو شو میں غلطی کی گنجائش نہیں ہوتی،مذاق بن سکتا ہے،ساحر لودھی

لائیو شو میں غلطی کی گنجائش نہیں ہوتی،مذاق بن سکتا ہے،ساحر لودھی

اسلام آباد:لائیو شو کے دوران لڑکی کو تقریر سے روکنے اور بے عزتی کرنے کے بعد سوشل میڈیا کی تنقید کا نشانہ بننے والے ساحر لودھی ایک بار پھر میڈیا کی خبروں کا حصہ بن گئے ہیں۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق اپنے تازہ بیان میں پاکستانی اداکار اور ٹی وی اینکر ساحر لودھی کا کہنا ہے کہ اداکاری سے زیادہ لائیو شو کرنا مشکل ہوتا ہے۔

خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے ساحر لودھی کا کہنا تھا کہ  ڈرامے کے دوران اگر غلطی ہو جائے تو سین کو ری ٹیک کر لیا جاتا ہے مگر لائیو شو کے دوران غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی ایک جملہ جو آپ کے منہ سے نکل جائے تو وہ واپس نہیں آسکتا اور کسی جملے کی وجہ سے آپ مزاق بھی بن سکتے ہیں۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں نے پہلے ایک فلم بنائی تھی جو مناسب بزنس حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی تھی اور اب میں اپنے پرستاروں کے لئے ایک نئے فلمی پراجیکٹ پر کام شروع کر رہا ہوں۔

یاد رہے چند روز قبل لائیو شو کے دوران ساحر لودھی نے ایک لڑکی کو تقریر کے دوران روک دیا اور شو کی ریٹنگ بڑھانے کے یلے جذباتی ہو کر نا صرف لڑکی بلکہ حاضرین کو بھی کھری کھری سنا دی۔

جذباتی انداز میں تقریر کرتے ہوئے ساحر لودھی نے جنگ آزادی کے دوران مسلمانوں کے قتل عام کا ذمہ دار قائد اعظم کو ٹھہرا دیا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *