ویراٹ کوہلی کا پاکستان ٹیم کے بارے میں بیان،سرفراز احمد کو حیران کر دیا

ویراٹ کوہلی کا پاکستان ٹیم کے بارے میں بیان،سرفراز احمد کو حیران کر دیا

لندن:بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم نے ٹورنامنٹ میں جگہ بنانے کے لیے اچھا کھیل پیش کیا۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق بنگلہ دیش سے فتح کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ویراٹ کوہلی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ان ٹیموں کو بھی شکست دی جو ان کے خلاف کافی مضبوط تھیں۔

ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں بھارت سے شکست کے بعد سری لنکا ساؤتھ افریقا اور انگلینڈ سے شاندار فتح کے بعد فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی ٹیم پاکستان کو ان پری ڈیکٹیبل کے خطاب پر تبصرہ کرتے ہوئے ویراٹ کوہلی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے پہلے میچ میں شکست کے بعد شاندار کم بیک کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی نے مجھے کافی متاثر کیا۔

بنگلہ دیش سے فتح کے بعد فائنل تک رسائی حاصل کرنے والے بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ میں کھیلنے کو بہت زیادہ انجوائے کرتا ہوں،بنگلہ دیش کے خلاف روہت شرما اور شیکھر دھون کی بلے بازی نے مجھے کافی اعتماد دیا۔

یاد رہے پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی 2017 کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں، دونوں ٹیموں کے مابین فیصلہ کن مرحلہ 18 جون کو اوول لندن میں کھیلا جائے گا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *