سرفرازکے خلاف بیان،عامر سہیل بچ نہ سکے

سرفرازکے خلاف بیان،عامر سہیل بچ نہ سکے

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ ٹیم اور قومی کپتان کے خلاف انتہائی اہم وقت پر عجیب و غریب بیان دینے والے عامر سہیل مخالفانہ عزائم ظاہر کر کے خود بھی بچ نہ سکے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق عامر سہیل کے بیان پر چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس سمیت دیگر ذرائع سے بھی کرکٹ شائقین نے عامر سہیل کے بیان پر غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ پشاور سے تعلق رکھنے والے ایک کرکٹ شائق کا کہنا تھا کہ انہوں نے صرف باتیں کرنا سیکھی ہیں۔

زبیر نامی ایک کرکٹ شائق نے لکھا کہ اس بیان پر عامر سہیل کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔

کرکٹ شائقین کے ساتھ ارکان اسمبلی بھی پیچھے نہ رہے اور اس بیان پر عامر سہیل کو آڑے ہاتھوں لیا۔

سندھ اسمبلی کی خاتون رکن کا کہنا تھا کہ فائنل سے پہلے مورال ڈائون کرنے کا مقصد کیا ہے؟انہیں ایسا نہیں کرنا چاہئے تھا،اگر کپتان ٹیم کو لے کر آگے جا رہے ہیں تو ان سے جلنے کی کیا ضرورت ہے؟

سندھ کے صوبائی وزیرقانون نے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ عامر سہیل ایک سینئر کھلاڑی ہے اسے ایسا بیان نہیں دینا چاہئے۔

رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی نے بھی عامر سہیل کے بیان کو کڑی تقنید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جو پاکستان کرکٹ کو تباہ کرتے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی کو عامر سہیل کے خلاف ایکشن لینا چاہئے۔

یاد رہے کہ عامر سہیل نے پاکستانی ٹیم کی حالیہ کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ سرفراز احمد کو ایک ایجنڈے کے تحت یہاں لایا گیا ہے اور انہیں کامیابیاں دلوائی جا رہی ہیں۔

عامر سہیل کے اس بیان کو بھارتی میڈیا نے خاص طور پر نمایاں جگہ دی اور اسے پاکستان کی جانب سے کرکٹ فکسنگ کے انکشاف سے تعبیر کیا ہے۔

پاکستانی ٹیم نے اتوار 18 جون کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت سے مقابلہ کرنا ہے۔ سیمی فائنل میں قومی ٹیم نے ٹورنامنٹ فیورٹ اور چیمپئنز ٹرافی میزبان انگلش ٹیم کو مکمل طور پر آئوٹ کلاس کرتے ہوئے شکست دی تھی۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *