شاہینوں کے خلاف پیش گوئی بالی ووڈ اداکار کے گلے پڑ گئی

شاہینوں کے خلاف پیش گوئی بالی ووڈ اداکار کے گلے پڑ گئی

ممبئی:بھارتی اداکار پاریش راول نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے بارے میں پیش گوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان ٹیم 13 جون کو لاہور ائیر پورٹ پر موجود ہوگی۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق اپنے ٹویٹر پیغام میں بھارت کا کہنا تھا کہ اکستانی ٹیم کا آئی سی سی چیمپینز ٹرافی میں 4 جون کو بھارت سے مقابلہ ہوگا، 7 جون کو جنوبی افریقہ سے 12 جون کو سری لنکا سے مقابلہ اور13جون کو ٹیم لاہورائیرپورٹ پرہوگی ۔

اپنے پیغام میں پاریش راول نے پاکستان ٹیم کو کمزور ترین ٹیم ثابت کرنے کی کوشش کی جو سیمی فائنل مرحلے سے قبل ہی ٹورنامنٹ سے آؤٹ ہو کر وطن واپس آجائے گی۔

پاریش راول کا بیان اس وقت ان کے گلے پڑ گیا جب پاکستان ٹیم نے سری لنکا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔

پاکستان کرکٹ شائقین نے سوشل میڈیا پر پاریش راول کے خوب لتے لیے،ایک صارف نے انہیں کی فلم کا ڈائیلاگ تحریر کیا کہ بابو بھائی آپ کی تو لے ہی لی۔

یاد رہے پاکستان سری لنکا کو شکست دے کر سیمی فائنل مرحلے اور پھر انگلینڈ کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے۔ دوسری جانب بھارت نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

کرکٹ کی دنیا کے دو بڑے روایتی حریفوں کے مابین فائنل معرکہ 18 جون کو اوول لندن میں کھیلا جائے گا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *