بنگلہ دیش نے سیمی فائنل ہار کر بھی انوکھا ریکارڈ بنا ڈالا

بنگلہ دیش نے سیمی فائنل ہار کر بھی انوکھا ریکارڈ بنا ڈالا

ایجبسٹن:بھارت کے خلاف کھیلے گئے سیمی فائنل مرحلے میں بنگالی ٹائیگرز فائنل تک رسائی تو حاصل نہ کر سکے لیکن بھارت کے خلاف بیٹنگ میں بہتری ضرور لائی۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق بنگلہ دیش نے چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کیخلاف سیمی فائنل میں پہلے 10اوورز میں اب تک کے سب سے زیادہ رنز بنائے۔

اس سے قبل چیمپئنز ٹرافی کے دیگر میچز میں بنگللہ دیش پہلے 10 اوورز میں خاطر خواہ اسکور بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکا لیکن بھارت کے خلاف پہلے 10 اوورز میں 46 اسکور بنا کر اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا۔

یاد رہے بنگلہ دیش نے دوسرے سیمی فائنل مرحلےمیں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کو 265 رنز کا ہدف دیا جس میں تمیم اقبال کی 70 رنز کی شاندار اننگ اور مشفق الرحیم کے 61 رنز شامل تھے۔

جواب میں بھارت نے 40 اوورز میں مطلوبہ ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *