پاکستان کے خلاف فائنل کھیلنے والی ٹیم کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کے خلاف فائنل کھیلنے والی ٹیم کا فیصلہ ہو گیا

ایجبیسٹن:بھارت اور بنگلہ دیش کے مابین کھیلے جانے والے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے بنگالی ٹائیگرز کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا تو لی لیکن ویراٹ کوہلی کے ارمانوں کا خون بھی ہوا جو انگلینڈ کے خلاف فائنل کھیلنا چاہ رہے تھے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق بنگلہ دیش کی جانب سے دیے گئے 265 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم میدان میں آئی تو 9 وکٹوں سے بنگلہ دیش کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔

بھارت نے بنگلہ دیش کا دیا گیا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر 40ویں اوور میں ہی پورا کر لیا۔

اس سے قبل بھارت نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی،جواب میں بنگلہ دیش نے مقررہ پچاس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز بنائے۔

میچ کے آغاز میں تمیم اقبال اور سومیا سرکار میدان میں آئے تو پہلے ہی اوور میں بنگالی ٹائیگرز کو بڑا دھچکا لگ گیا،سومیا سرکار بغیر کوئی کھاتہ کھولے بھونیشور کمار کی گیند پرآؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔

بنگالی ٹیم کو دوسرا جھٹکا 36 کے مجموعی اسکور پر لگا جب صابر رحمان 19 رنز بنا کر بھونیشور کمار کی ہی گیند کر جڈیجا کو کیچ پکڑا کر چلتے بنے۔

مشفق الرحیم پہلے سے کریز پر موجود تمیم اقبال کا ساتھ دینے کو میدان میں آئے تو دونوں نے مل کر چوتھی وکٹ کی شراکت میں اسکور کو نسبتاً اچھے ٹوٹل کی جانب لے گئے لیکن بنگالی ٹائیگرز کی بیٹنگ لائن اس وقت لڑکھڑائی جب تمیم اقبال 82 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 70 رنز بنا کر جادیو کا شکار بن گئے۔

شکیب الحسن بھی 15 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ان کے آؤٹ ہونے کے بعد مشفق الرحیم نے ٹیم کو سنبھالا دیا لیکن 61 رنز کی اننگ کھیل کر آؤٹ ہو گئے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے محمد اللہ 21 مصدق حسین 15 رنز بنانے میں کامیاب یوئے جب کہ مشرفی مرتضی  30 اور تسکین احمد 11 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔

بھارت کی جانب سے بھونیشور کمار،بھمرا اور جادیو دو دو وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے جب کہ رویندر جڈیجا ایک ہی وکٹ حاصل سک

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *