بنگالی ٹائیگرز نے بھارت کو کتا بنا دیا،تصویر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی

بنگالی ٹائیگرز نے بھارت کو کتا بنا دیا،تصویر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی

کارڈف:بنگلہ دیشی ٹیم کے مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر بھارت کے خلاف ایسی تصویر شائع کی گئی ہے جس پر بھارتی تلملا اٹھے ہیں۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق بنگلہ دیشی مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شائع کی گئی ہے جس میں ایک کتا ٹائیگر سے جان بچانے کے لیے بھاگ رہا ہے۔

شائقین کرکٹ نے فوٹ شاپ کا استعمال کرتے ہوئے ٹائیگر پر بنگلہ دیش  اور کتے پر بھارتی جھنڈا بنا دیا جس پر بھارتی شائقین طیش میں آگئے اور بنگلہ دیش کو کھری کھری سنا دیں۔

تصویر کے ساتھ بنگالی میں لکھا ہے ماما کھیلا جونبے جس کا مطلب ہے بھائی یہ ایک اچھا میچ ہوگا۔

سوشل میڈیا پرتصویر شائع ہونے کے بعد بھارتی اور بنگلہ دیشی کرکٹ شائقین کی لفظی جنگ چھڑ گئی ہے

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *