گرین فیل ٹاور میں آتشزدگی،امدادی سرگرمیاں روک دی گئیں

گرین فیل ٹاور میں آتشزدگی،امدادی سرگرمیاں روک دی گئیں

لندن:برطانیہ میں آگ بجھانے والے عملے نے آتشزدگی کا شکار ہونے والی 24 منزلہ عمارت گرین فیل ٹاور میں ہلاک ہونے والوں کی تلاش کا کام روک دیا ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق فائر بریگیڈ کے سربراہ ڈینی کوٹن نے بتایا کہ اس چوبیس  منزلہ عمارت میں ابھی بھی کچھ جگہوں پر آگ لگی ہوئی ہے۔

دوسری جانب سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمارت میں آگ لگنے کے واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد سترہ ہو گئی ہے تاہم ابھی تک آتشزدگی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

یاد رہے گزشتہ روز لندنرائٹرمغربی لندن کے لینچسٹر ویسٹ اسٹیٹ میں 24 منزلہ عمارت گرین فیل ٹاور میں  شدید آگ بھڑک اٹھی جس میں 17 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

برطانوی پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے میں متعدد افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب فائر بریگیڈ کے حکام نے بتایا کہ آگ پر قابو پانے کیلئے 40گاڑیوں اور 200عملہ کے لوگوں کولگایا گیا ہے جو جنگی سطح پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آگ پر جلد ہی قابو پالیا جائے گا۔

آگ لگنے کی اصل وجوہات کا علم نہیں ہو سکا تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ 2016ء میں اس عمارت کی دوبارہ سے تزین و آرائش کے دوران کوئی ایسا سامان استعمال کیا گیا، جس کی وجہ سے آگ اتنی تیزی سے بھڑکی۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *