قوم دعاکرے،فائنل بھی جیتیں گے،پاکستان کرکٹ ٹیم

قوم دعاکرے،فائنل بھی جیتیں گے،پاکستان کرکٹ ٹیم

کارڈیف: سیمی فائنل میں ٹورنامنٹ فیوریٹ اور ناقابل شکست میزبان ٹیم انگلینڈ کو شکست دینے والی قومی ٹیم نے فائنل جیتنے کے لئے قوم کے سامنے شرط پیش کر دی ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان،بالنگ کوچ سمیت متعدد کھلاڑیوں نے اپنے پیغام میں قوم سے دعا کی اپیل کی ہے۔

پاکستانی بیٹسمین شعیب ملک کا کہنا تھا کہ رمضان کا مبارک مہینہ ہے قوم اپنی دعاؤں میں یاد رکھے۔

قومی ٹیم کے بالنگ کوچ اظہر محمود  کا کہنا تھا کہ ہم کامیابی سے صرف ایک قدم دور ہیں،ایسے میں ٹیم کو قوم سے صرف دعائیں چاہئیں۔

سرفرازاحمد نے عمدہ کارکردگی برقرار رکھنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ قوم دعا کرے ہم جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔

رومان رئیس،عامر خان اور اظہر علی نے بھی اپنے پیغامات میں کرکٹ شائقین سے کہا کہ وہ رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں میں قومی ٹیم کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

یاد رہے کہ پاکستان اتوار کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں دوسرا سیمی فائنل جیتنے والی ٹیم سے مقابلہ کرے گا

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *