گلو بٹ پیپلز پارٹی کی خاتون رہنما پر دل ہار گیا

گلو بٹ پیپلز پارٹی کی خاتون رہنما پر دل ہار گیا

لاہور:سانحہ ماڈل ٹاؤن میں گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کرنے والا گلوبٹ پیپلز پارٹی کی خاتون رہنما کے پیچھے پڑ گیا ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پیپلز پارٹی کی خاتون رہنما رکن پنجاب اسمبلی فائزہ ملک کا کہنا ہے کہ گلو بٹ انہیں تنگ کر رہا ہے اور مختلف نمبروں سے فون کر کے انہیں پریشان کر رہا ہے۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی رہنما فائزہ ملک کا کہنا تھا کہ گلو بٹ انہیں پریشان کرتا ہے اور کہتا ہے کہ میں ایک مشہور شخص ہوں جسے سب لوگ جانتے ہیں۔

فائزہ ملک کا کہنا ہے کہ میں اس قسم کی باتوں سے گھبرانے والی نہیں ہوں میں پنجاب میں پیپلز پارٹی کی نمائندگی کرتی رہوں گی۔

یاد رہے گلو بٹ نامی شخص نے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں گاڑیوں کی بری طرح توڑ پھوڑ کی تھی جس پر اسے دو سال کی سزا سنائی گئی تھی لیکن گلو بٹ رہائی پانے کے بعد پھر خبروں کا حصہ بننے لگا ہے۔

گلو بٹ پیپلز پارٹی رہنما میں ذاتی دلچسپی لے رہا ہے یا انہیں کسی ایجنڈے کے تحت پریشان کر رہا ہے اس بات کی حقیقت نہیں معلوم ہو سکی۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *