پہلے چھوٹے بھائی کو شکست دو پھر بڑے بھائی کا مقابلہ کرنا،بھارت کو پیغام

پہلے چھوٹے بھائی کو شکست دو پھر بڑے بھائی کا مقابلہ کرنا،بھارت کو پیغام

ایجبسٹن:بھارت اور بنگلہ دیش کے مابین کھیلے جانے والے دوسرے سیمی فائنل مرحلے میں بھارت کے خلاف بنگلہ دیش کی بیٹنگ جاری ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق پہلے سیمی فائنل میں پاکستان انگلینڈ کو ہرا کر پہلے ہی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے جب کہ فائنل کی دوسری ٹیم کا فیصلہ بھارت اور بنگلہ دیش کے میچ کے بعد ہوگا۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر بھارت بنگلہ دیش کے میچ کے حوالے سے دلچسپ ٹرینڈ چل رہے ہیں۔ کرکٹ کے مداحوں نے جہاں ویراٹ کوہلی کی انگلینڈ کے خلاف فائنل کھیلنے کی خواہش کا مذاق بنایا وہیں بنگلہ دیش کو پاکستان کو چھوٹا بھائی قرار دے دیا۔

کرکٹ شائقین کا کہنا تھا کہ بھارت پہلے چھوٹے بھائی سے مقابلہ کرو پھر بڑے بھائی کے سامنے آنا۔ کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ بھارت کو مغربی پاکستان سے مقابلے کے لیے مشرقی پاکستان کو ہرانا ہوگا۔

دوسری جانب چند روز قبل لارڈز گراؤنڈ میں بھارتی حکام کی جانب سے ٹیم کے اعزاز میں منقعد کی گئی تقریب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کپتان ویراٹ کوہلی کا کہنا تھا کہ سب لوگ بھارت اور انگلینڈ کو فائنل کھیلتا دیکھنا چاہتے ہیں۔

صارفین نے ویراٹ کوہلی کی خواہش کا خوب مذاق بنایا اور پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

کچھ صارفین نے انگریزی نہ بول سکنے والے پاکستان بلے بازوں کے حق میں آواز بلند کی اور کہا ہے کہ کھلاڑیوں کی انگلش پر ہنسنے والوں سے کہہ دو کہ فرنگیوں کے باپ کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی ہے۔

یاد رہے بھارت اور بنگلہ دیش کے مابین دوسرا سیمی فائنل ایجبسٹن میں کھیلا جا رہا ہے جب کہ پاکستان پہلے ہی انگلینڈ کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے۔

بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اب سے کچھ دیر پہلے تک 8 اوورز میں 32 رنز بنا لیے تھے جب کہ ان کے دو کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *