روزانہ ورزش سے موڈ اچھا،ڈپریشن غائب

روزانہ ورزش سے موڈ اچھا،ڈپریشن غائب

نیویارک: ایک نئی تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ روزانہ کی ورزش نہ صرف ہمارے موڈ کو اچھا کرتی ہے بلکہ اس سے ڈپریشن (تناو)کے امکانات بھی کم ہوتے ہیں۔

پاکستان ٹرائب ہیلتھ ڈیسک کے مطابق نیویارک یونیورسٹی کے سینٹر فار نیورل سائنس کے ماہرین نے تحقیق میں دماغ پر ورزش کے اثرات دیکھے اور کئی تحقیقات کے بعد اس نتیجے پر پہنچے کہ ورزش دماغی صحت کے لیے بہت موثر ہے۔

ماہرین نے تحقیق میں دماغ کے کیمیائی مواد جیسے کہ ڈوپامین،سیروٹنین،ایپینیفرین اور نارایپینیفرین جو موڈ کے تبدیل ہونے میں کردار ادا کرتے ہیں ان کو بھی نوٹ کیا۔

تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی کہ اگر ہم دن میں ایک مرتبہ ورزش کرتے ہیں تو ہمارا موڈ دن بھر اچھا رہتا ہے،صرف ایک بار ورزش کرنے سے دماغ بہتر طریقے سے کام کرنا شروع کر دیتا ہے۔

ریسرچ کے مطابق تھوڑی دیر کی ورزش بھی موڈ کو بہتر کرتی ہے اور تھکاوٹ نہیں ہونے دیتی جب کہ روزانہ ورزش کرنے سے ڈپریشن 16.3 فیصد سے کم ہو کر 8.3 فیصد ہو جاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہلکی پھلکی ورزش پارک میں چہل قدمی کے برابر ہے اور دونوں ہی موڈ کو بہتر کرتے ہیں،ہر قسم کی ورزش انسان پر مختلف طریقے سے اثر ڈالتی ہے،جو لوگ کم اور ہلکی پھلکی ورزش کرتے ہیں تو ان کا دماغ بہتر کام کرنا شروع ہوجاتا ہے اور ڈپریشن میں کمی دیکھنے میں آتی ہے۔

جب کہ جو لوگ بھرپور طریقے سے ورزش کرتے ہیں تو ان کی دماغی صلاحیتیں مزید بہتر ہو جاتی ہیں اور ان میں درد کی شدت بھی کم ہو جاتی ہے۔

ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ ورزش کی وجہ سے ہمارا دماغ بھی بہتر کام کرتا ہے اور یادداشت اچھی ہو جاتی ہے جب کہ روزانہ کے مسائل حل کرنے میں بھی آسانی ہوتی ہے۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *