سلمان خان نے پاک بھارت جنگ کی مخالفت کردی

سلمان خان نے پاک بھارت جنگ کی مخالفت کردی

 ممبئی: دبنگ خان کی جانب سے دیے گئے بیان کہ وہ جنگ کے حق میں نہیں بلکہ تنازعات کا حل محض مذاکرات کی میز پر بیٹھ کر ہی نکالا جاسکتا ہے نے سوشل میڈیا پر ایک  ہنگامہ کھڑا کردیا ہے۔

پاکستان ٹرائب لائف اسٹائل ڈیسک کے مطابق سلمان خان نے  ممبئی میں عید پر ریلیز کے لیے تیار اپنی فلم ،ٹیوب لائٹ،کی تشہیری مہم کے سلسلے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ جنگ کے حق میں نہیں بلکہ تنازعات کا حل محض مذاکرات کی میز پر بیٹھ کر ہی نکالا جاسکتا ہے  جب کہ سلمان اور سہیل خان دونوں نے جنگ کے حامیوں پر شدید تنقید کی۔

رپورٹ کے مطابق سلمان خان نے کہا کہ جنگ کی خواہش رکھنے والوں اور اس کا حکم صادر کرنے والوں کو سرحد پر لڑنے کے لیے بھیج دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سپاہیوں کی جگہ انہیں سرحد پر کھڑا کردیا جائے جو جنگ چاہتے ہیں تو ان کی ٹانگیں کانپنے لگ جائیں گی اور وہ بھی پھر مسئلے کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی باتیں کرنے لگیں گے۔

دبنگ خان نے کہا کہ نے جو جنگ کا حکم جاری کرتے ہیں ان کو سامنے کھڑا کرکے کہنا چاہئے یہ لو بھائی بندوق پکڑو پہلے آپ لڑو اورسب ایک دن کے اندر بند ہوجائے گا، ہاتھ پیر کانپنا شروع ہوجائیں گے، سیدھے ٹیبل پر آکر جو بھی بات چیت ہے وہ ہوجائے گی۔

دوسری جانب سلمان خان کے بھائی سہیل خان نے کہا کہ آپ کسی سے بھی پوچھیں کہ جنگ اچھی ہوتی ہے یا بری تو ہر کوئی یہی کہے گا یہ ایک برا فیصلہ ہوتا ہے،جنگ ایک منفی جذبہ ہے لیکن پھر بھی جنگیں ہوتی ہیں کوئی نہیں جانتا کیوں، مزاکرات کی میز پر بیٹھ کر ہی تنازعات حل ہوسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ سلمان خان کی نئی فلم ٹیوب لائٹ بھی مبینہ طور پر 1962 میں بھارت اور چین کے درمیان ہونے والی جنگ کے تناظر میں بنائی گئی ہے لیکن سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر انتہا پسند ہندوؤں نے سلمان خان کے بیان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

امن کے لیے بات کرنے پر سلمان خان کو بھارتی شہریوں کی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ ان کے بعض مداح ان کی بات سے اتفاق بھی کررہے ہیں۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *