سرفراز احمد نے جیت کا کریڈیٹ ٹیم انتظامیہ کو دے دیا

سرفراز احمد نے جیت کا کریڈیٹ ٹیم انتظامیہ کو دے دیا

کارڈف:پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین کھیلے جانے والے سیمی فائنل میچ کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ جیت کا کریڈٹ ٹیم انتظامیہ کو جاتا ہے کیونکہ بھارت سے شکست کے بعد انہوں نے ہمارا حوصلہ پست نہیں ہونے دیا۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق میچ کی افتتاحی تقریب کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ہم جانتے تھے اگر ہم نے انگلینڈ کا اسکور 250 اور 260 تک محدود کیا تو ہم ہدف حاصل کر لیں گے۔

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ہماری جیت میں بالرز کی محنت شامل تھی لیکن بلے بازوں نے گیم کا اختتام شاندار انداز میں کیا۔

حسن علی کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حسن علی ایک عمدہ کھلاڑی ہیں اگر انہوں نے فائنل میں بھی وکٹیں حاصل کی تو ہمارے لیے آسانی ہو جائے گی۔

بھارت اور بنگلہ دیش کے مابین ہونے والے دوسرے سیمی فائنل کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ دونوں ٹیمیں ہی کافی اچھا کھیل رہی ہیں۔

بھارت اور بنگلہ دیش کے نام اپنے پیغام میں سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ دونوں ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرنا چاہتا ہوں کیونکہ دونوں ہی اچھا کھیل رہی ہیں۔

دوسری جانب اس سے قبل بھارتی کپتان ویراٹ کوہلی کا کہنا تھا کہ سب لوگ بھارت اور انگلینڈ کا فائنل کھیلتا دیکھنا چاہتے ہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *