پاکستانیوں کیلئےترکی کے 7روزہ مفت ٹرانزٹ ویزہ کا اجرا شروع کردیا گیا

پاکستانیوں کیلئےترکی کے 7روزہ مفت ٹرانزٹ ویزہ کا اجرا شروع کردیا گیا

انقرہ: ترکی کی وزارتِ خارجہ نے امریکا،برطانیہ،شینگن ممالک اور آئر لینڈ کا سفر کرنے والے پاکستانیوں کیلئے 7روز مفت ٹرانزٹ ویزہ کا اجراء شروع کردیا ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کو دستیاب تفصیلات کے مطابق ویزوں کا اجراء ایک منصوبے کے تحت شروع کیا گیا ہے جس کے تحت ترکش ایئر لائن پاکستان سے براستہ استنبول امریکا،یورپ،برطانیہ اور آئرلینڈ سفر کرنے والے مسافروں کیلئے نئی سہولت متعارف کروارہی ہے۔

ترک ائیر لائن حکام کے مطابق اس سہولت کے تحت ترکش ایئر لائن کے ایسے مسافر جن کا پاکستان سے دورانِ فلائٹ سٹاپ اوور بیس گھنٹے سے زیادہ ہوگا کو ایک دن کیلئے استنبول گھومنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

اس قیام کے دوران پاکستانی مسافروں کو مفت رہائشی چیک بھی فراہم کیا جائے گا۔یہ چیک مسافر کی پرواز کی بکنگ مکمل کرنے کے بعد ترکش ایئرلائن کے مجاز عملے کی جانب سے تیار کرکے مسافر کو فراہم کیا جائے گا ۔

پاکستان ٹرائب ترکی ڈیسک کے مطابق اس چیک کے ذریعے اکانومی کلاس کے مسافرایک رات 4اسٹار ہوٹل جبکہ بزنس کلاس کے مسافر2راتیں 5اسٹار ہوٹل میں گذار سکیں گے۔

یاد رہے کہ پاکستانی مسافروں کو رہائشی سہولیات فراہم کرنے والے یہ ہوٹل استنبول کے تکسیم (تقسیم) اور سلطانہ میٹ کے علاقے میں واقع ہیں جو تاریخی اہمیت رکھنے والے شہر کا مرکزی مقام تصور کیا جاتا ہے۔

Shahid Abbasi

Shahid Abbasi is a Founder and Editor of Pakistan's fastest growing indepednent and bilingual news website, pakistantribe.com

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *