انگلش ٹیم کی ساتویں وکٹ182 پر گرگئی

انگلش ٹیم کی ساتویں وکٹ182 پر گرگئی

کارڈیف: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دینے والی پاکستانی ٹیم نے میزبان سائیڈ کے نصف کھلاڑیوں کو 150 نز سے قبل ہی پویلین لوٹا دیا۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق انگلش کپتان این مورگن سمیت 6 کھلاڑیوں کو پویلین لوٹانے میں جنید خان نے 2 شاداب خان،رومان رئیس نے ایک ایک وکٹ لی جب کہ حسن علی نے 6 اوورز میں 21 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ہے۔

انگلش ٹیم نے کاریڈف کے صوفیہ گارڈنز گراؤنڈ پر پاکستان کے خلاف بیٹنگ شروع کی تو 34 کے مجموعی اسکور پر اسے پہلا نقصان اٹھانا پڑا جب ہیلز 13 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی اوپنر بیرسٹو تھے جنہوں نے 43 رنز بنائے۔

انگلش ٹیم کی تیسری وکٹ گری تو مجموعی اسکور 128 تھا اور اس بار نشانہ جو روٹ بنے جنہوں نے 46 رنز بنائے تھے۔

کپتان مورگن نے کھیلنے کی کوشش کی لیکن وہ انتہائی کنفیوز نظر آئے اور 53 گیندوں پر 33 رنز بنا کر حسن علی کی ایک گیند پر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

اس موقع پر اسٹوکس کا ساتھ دینے کے لئے بٹلر آئے لیکن وہ بھی جلد ہی جنید خان کی ایک گیند کو نہ سمجھ سکنے کے باعث سرفراز احمد کو کیچ تھما بیٹھے۔
انگلش ٹیم کے ابتدائی 5 کھلاڑیوں میں سے تین کو سرفراز احمد نے وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ کیا ہے۔

معین علی انگلش ٹیم کےآئوٹ ہونے والے چھٹے کھلاڑی بنے،جو 11 کے انفرادی اسکور پر جنید خان کی گیند کو جارحانہ شاٹ کھیلتے ہوئے فخززمان کو کیچ تھما بیٹے۔ وہ 162 کے مجموعی اسکور پر آئوٹ ہوئے۔

182 خے مجموعی اسکور پر عادل رشید محض 7 رنز بنا کر رن آئوٹ ہو گئے۔ یہ انگلش ٹیم کا ساتواں نقصان تھا۔

یاد رہے کہ اب تک ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہنے والی انگلش ٹیم کو ٹاس جیت کر پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے پہلے کھیلنے کی دعوت دی تھی۔

Shahid Abbasi

Shahid Abbasi is a Founder and Editor of Pakistan's fastest growing indepednent and bilingual news website, pakistantribe.com

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *