جے آئی ٹی کو لاحق خطرات،درخواست سپریم کورٹ میں دائر

جے آئی ٹی کو لاحق خطرات،درخواست سپریم کورٹ میں دائر

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے عدلیہ اور پاناما جے آئی ٹی کے خلاف مہم پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔

پاکستان ٹرائب کو دستیاب اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکی ہے،جس میں وزیراعظم نواز شریف اوروزیرخزانہ اسحاق ڈارکو فریق بنایا گیا ہے اور لیگی رہنماؤں کے بیانات کی ویڈیوز اور متن بھی جمع کرائے گئے ہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ججز،عدالتی عملے اور پاناما جے آئی ٹی کے خلاف منظم مہم چلائی جا رہی ہے،یہ توہین آمیز مہم وزیراعظم نواز شریف اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ایماء پر جاری ہے۔

درخواست گزار کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ آصف کرمانی وزیراعظم کی ایماء پرجے آئی ٹی کے خلاف بیان بازی کر رہے ہیں، اس مہم کے ذریعے برسراقتدار خاندان کو نشانہ بنانے کا تاثردیا جا رہا ہے۔

جے آئی ٹی نے سپریم کورٹ سے درخواست کی ہے کہ عدلیہ،جے آئی ٹی اورعدالتی عملے کے خلاف جاری مہم روکنے کا حکم دیا جائے اورآئین کے آرٹیکل190کے تحت تمام اداروں کو عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا حکم دے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *