گٹکا کھانے کی لت،دلہن شادی کے منڈپ سے فرار

گٹکا کھانے کی لت،دلہن شادی کے منڈپ سے فرار

نئی دہلی: گٹکا چباتے دولہا پر نظر پڑتے ہی دلہن نے شادی کے منڈپ سے قدم موڑ لیے اور شادی سے انکار کردیا۔

پاکستان ٹرائب ورلڈ ڈیسک کے مطابق یہ واقعہ اتر پردیش کے ضلع بالیہ میں پیش آیا جہاں دلہن نے شادی سے اس وقت انکار کردیا جب منڈپ میں قدم رکھتے ہی اس کی نظرگٹکا چباتے دولہا پر پڑی۔

رپورٹ کے مطابق شیوتانک سنگھ کی شادی ایک ماہ پہلے طے ہوئی تھی اور لڑکی کو اس کی اس عادت کا پہلے سے پتا تھا۔

تفصیلات کے مطابق دونوں خاندان رات بھر دلہن کو سمجھاتے اور دباؤ ڈالتے رہے،حتیٰ کہ پولیس کو بھی شکایت کی گئی لیکن ناکامی ہوئی،لڑکی بضد رہی کہ گٹکے کے عادی سے شادی نہیں کروں گی ۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *