سب لوگ بھارت اور انگلینڈ کو فائنل میں دیکھنا چاہتے ہیں،ویراٹ کوہلی کی انوکھی منطق

سب لوگ بھارت اور انگلینڈ کو فائنل میں دیکھنا چاہتے ہیں،ویراٹ کوہلی کی انوکھی منطق

لندن:بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی کا کہنا ہے کہ سب لوگ بھارت اور انگلینڈ کو فائنل کھیلتا دیکھنا چاہتے ہیں۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق گروپ بی میں سے سیمی فائنل میں جگہ بنانے والی بھارتی ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی کا کہنا تھا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ سیمی فائنل میں ہم کس کیخلاف کھیل رہے ہیں۔ لیگ راﺅنڈ بہت زیادہ سخت تھا۔

ویراٹ کوہلی کا کہنا تھا کہ اب ہمارے پاس ایک میچ جیت کر فائنل میں جانے کا موقع ہے۔ ہر کوئی بھارت اور انگلینڈ کو فائنل میں دیکھنا چاہتا ہے۔ اگر دونوں ٹیمیں اچھا کھیلیں تو لوگوں کو شائد وہ دیکھنے کو مل جائے جو وہ دیکھنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

لارڈز میں بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے دی گئی اعزازی تقریب میں  صحافیوں نے سوال کیا کہ وہ کس ٹیم کے خلاف فائنل کھیلنا پسند کریں گے جس پر ویراٹ کوہلی کا کہنا تھا کہ کوئی بھی ہو،ہم فائنل پہنچنے پر خوش ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سب لوگ بھارت اور انگلینڈ کو فائنل میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

یاد رہے پاک بھارت ٹاکرا کسی بھی ٹورنامنٹ کا سب سے اہم میچ شمار کیا جاتا ہے۔

دوسری جانب بھارت سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر چکا ہے جہاں اس کا مقابلہ بنگلہ دیش سے جمعرات کو ہو گا جبکہ اس سے ایک روز قبل بدھ کو پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا سیمی فائنل کھیلا جائے گا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *