اسمارٹ فون کا استعمال بچوں پر کوکین جیسا اثرانداز

اسمارٹ فون کا استعمال بچوں پر کوکین جیسا اثرانداز

نیو یارک:  آج کل بچوں میں سمارٹ فون کا استعمال عام ہے اور اکثر والدین لا علم ہوتے ہیں کہ بچے فون پر کس طرح کا مواد دیکھ رہے ہیں۔

پاکستان ٹرائب ہیلتھ  ڈیسک کے مطابق بچے بے خیالی میں سمارٹ فونز پر کچھ ایسی ویب سائٹس بھی کھول سکتے ہیں جو ان کے لئے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق  حال ہی میں کی گئی ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سمارٹ فونز بچوں کے ذہن پر ٹھیک ایسے ہی اثر انداز ہوتے ہیں جیسے کہ کوکین کانشہ اثراندازہوتاہے ،اس تحقیق کے مطابق  ایک بچے کے ذہن پر ٹھیک کوکین ہی کی طرح اثر کرتی ہے۔

فزیالوجسٹ کم کنہول کا کہنا ہے کہ اسمارٹ کا زیادہ استعمال بچوں میں چڑچڑا پن،نیند کی کمی،سماجی طور پر کشیدگی اور اسٹریس کا سبب بنتا ہے۔

ماہرین کے مطابق  سمارٹ فون استعمال کرنے والا بچہ منشیات استعمال کرنے والے  شخص کی طرح برتاؤ کرتا ہے۔

الیکٹرانک ڈیوائسز منشیات  کی طرح انسانی دماغ کے فرنٹل کورٹیکس کو متاثر کرتی ہیں جن کا زیادہ استعمال بچوں کو ان کا عادی بننے پر مجبور کر دیتا ہے اس لئے والدین کوچاہیے کہ وہ بچوں کوان ڈیواسزکے علاوہ دیگرسرگرمیوں کاعادی کریں۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *