شادی کے بعد جب ڈیانا نے اپنی کلائی کاٹ لی، لندن کے رائل خاندان کا اہم راز فاش

شادی کے بعد جب ڈیانا نے اپنی کلائی کاٹ لی، لندن کے رائل خاندان کا اہم راز فاش

لندن:برطانوی رائل خاندان کی مشہور زمانہ لیڈی ڈیانانے شادی کے چند ہفتوں بعد ہی اپنی کلائی کی نسیں کاٹنے کی کوشش کی تھی۔

پاکستان ٹرائب کو دستیاب اطلاعات کے مطابق برطانوی اخبار دی سن میں ایک رپورٹ شائع ہوئی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ آنجہانی شہزادی لیڈی ڈیانا کی خفیہ ٹیپس میں انہوں نے اس بات کا انکشاف کیا کہ شادی کے چند ہفتوں بعد ہی وہ اتنا ڈپریشن کا شکار تھی کہ انہوں نے اپنی کلائی کی نسیں بلیڈ سے کاٹنے کی کوشش کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق خودکشی کے بارے میں ٹیپس1991میں ایک دوست کی معاونت سے ریکارڈ کی گئیں اور یہ بیس سال تک خفیہ رہیں تاہم اب یہ اینڈ رپومارٹن کی ایک کتاب میں شائع کی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ان ٹیپس میں مس ڈیانا نے یہ بتایا کہ کس طرح ہنی مون کے بعد ان کی زندگی تکلیف دہ ہوگئی تھی۔

ڈیانا کا کہنا ہے کہ وہ خوفناک حد تک کمزور ہوگئی تھیں اور لوگوں نے ان پر تبصرے کرنا شروع کردئے تھے کہ اب تو تمہاری ہڈیاں دکھائی دے رہی ہیں۔

لیڈی ڈیانا نے اپنی ٹیپس میں مزید انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی رقیب کیملاپارکر کی وجہ سے اتنی ڈپریشن کا شکار تھیں کہ ہنی مون کی ہر رات وہ اس کے خواب میں آتی رہی۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *