محمدعامر نے ٹیم کے مڈل آرڈر سے زیادہ 28 رنزبنائے

محمدعامر نے ٹیم کے مڈل آرڈر سے زیادہ 28 رنزبنائے

کارڈیف: سری لنکا کے خلاف تین وکٹوں سے قومی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرنے والے سرفراز احمد کے ساتھ بھرپور ساتھ دینے والے محمد عامر نے پوری مڈل آرڈر بیٹنگ سے زیادہ رنز بنائے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق اوپنر کی جانب سے مناسب آغاز ملنے کے بعد کلی طور پر ناکام ہونے والے مڈل آردڑر میں بڑے نام محمد حفیظ،بابراعظم اور شعیب ملک کے مجموعی رنز بھی محمد عامر سے کم رہے۔

سری لنکا کے 237 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنرز میں سے فخر زمان 50 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو ان کے بعد آنے والے بلے باز واپس پویلین پہنچنے کی جلدی میں دکھائی دیے۔

میچ سے قبل سرفراز احمد کی کپتانی پر دبے لفظوں تنقید کرنے والے محمد حفیظ صرف ایک رن بنا کر،اپنا 250واں میچ کھیلنے والے شعیب ملک 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ نوجوان بابر اعظم 10 رنز پر ہمت ہار گئے۔ یوں تینوں کھلاڑیوں نے مل کر 43 گیندیں کھیلیں اور 22 رنز بنائے۔

کپتان سرفراز احمد کے ساتھ آٹھویں وکٹ کی شراکت میں 75 رنز بنانے والے محمد عامر نے ناصرف بالنگ کے دوران 2 وکٹیں حاصل کیں بلکہ 43 گیندیں کھیل کر 28 رنز بھی بنائے۔

پیر کو کارڈیف کے صوفیہ گارڈز گراؤنڈ پر کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ سابق عالمی چیمپئن سری لنکن ٹیم پچاسویں اوور کی دوسری بال پر236 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ پاکستان نے ہدف پینتالیسویں اوور میں پورا کرتے ہوئے تین وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ 14 جون بدھ کو اسی گراؤنڈ پر میزبان انگلش ٹیم سے ہو گا جو گروپ میچز کے تینوں مقابلوں میں ناقابل شکست رہی ہے۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *