صرف اللہ کا شکرگزار،فتح کسی کے نام نہیں کروں گا،سرفرازاحمد

صرف اللہ کا شکرگزار،فتح کسی کے نام نہیں کروں گا،سرفرازاحمد

کارڈیف: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے اہم ترین میچ میں تین وکٹوں سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد سیمی فائنل میں پہنچنے والی گرین شرٹس کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ وہ فتح کسی کے نام نہیں کریں گے صرف اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق اعصاب شکن میچ میں بہترین کارکردگی کا مظاہر کرنے کے بعد ہونے والی کامیابی کے متعلق بات کرتے ہوئے سرفراز احمد نے میچ ہارنے پر تنقید کرنے والوں کو بھی آئینہ دکھایا۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد سے سوال کیا کہ وہ آج کا میچ کس کے نام کرنا چاہیں گے؟صحافی کے سوال پر سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ جب ہم ایک میچ ہار جاتے ہیں تو بہت زیادہ تنقید ہوتی ہے اس لیے میں یہ فتح میں کسی کو بھی ڈیڈیکیٹ نہیں کرتا بس اس فتح پر اللہ کا شکر ادا کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم کی کوششوں اور اللہ کے خاص فضل و کرم کی وجہ سے آج کا میچ جیتے ہیں اس لیے اسے کسی کے نام نہیں کروں گا بلکہ فتح پر صرف اور صرف اللہ کا شکر ادا کروں گا۔

45ویں اوور میں 237 کا ہدف حاصل کرنے کے لئے ناقابل شکست 61 رنز کی اننگ کھیلنے والے سرفراز احمد کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ پاکستانی کپتان نے محمد عامر کی بیٹنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نے ذمہ درانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔

پاکستان سیمی فائنل میں چودہ جون یعنی کو میزبان انگلش کرکٹ ٹیم سے مقابلہ کرے گا جو اب تک ناقابل شکست رہنے کا اعزاز برقرار رکھے ہوئے ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *