سری لنکا کے خلاف پاکستان کی فتح قوم کی دعاؤں سےہوامعجزہ،مصباح الحق

سری لنکا کے خلاف پاکستان کی فتح قوم کی دعاؤں سےہوامعجزہ،مصباح الحق

کارڈیف: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے گروپ بی کے اہم ترین میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے شکست دی جس پر سابق کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ یہ صرف قوم کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں قومی ٹیم کی جیت کے بعد سابق کپتان مصباح الحق نے کھیلوں کے چینل ٹین سپورٹس پرتبصرہ کرتے ہوئے قومی ٹیم کی جیت کو معجزہ قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ گرین شرٹس کو قوم کی دعاﺅں نے فتح سے ہمکنار کیا ہے،آج کل رمضان المبارک چل رہا ہے اور اس ماہ مقدس میں کی گئی کوئی بھی دعا رد نہیں ہوتی۔ میچ سے پہلے بھی بات کی تھی کہ اللہ تعالیٰ مددکرتا ہے سری لنکن کھلاڑیوں نے کیچ ایسے نہیں چھوڑے بلکہ یہ خالصتا غیبی مدد کا نتیجہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لیسنتھ ملنگا کے اوورمیں سرفراز کے 2کیچ چھوٹنا بھی ایک معجزہ ہی تھا،رمضان المبارک میں ہی انگلینڈ کے ساتھ سیمی فائنل ہو رہا ہے اس لئے انگلش ٹیم بھی خبردار ہوجائے کہ رمضان المبارک چل رہا ہے،قوم ایک بار پھر دعا کرے گی اور اللہ تعالیٰ قومی ٹیم کی مدد کرے گا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *