اعصاب شکن مقابلے کے بعد پاکستان سیمی فائنل میں

اعصاب شکن مقابلے کے بعد پاکستان سیمی فائنل میں

کارڈیف: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی گروپ بی کے اہم میچ میں اعصاب شکن مقابلے کے بعد پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی یقینی بنا لی۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق سری لنکا کو کم اسکور تک محدود کرنے کی پاکستانی بالرز کی کاوش کو مڈل آردڑ بیٹنگ کا تعاون نہ ملنے کے بعد سرفراز احمد اور محمد عامر نے ٹیم کو کامیابی دلائی۔

آٹھویں وکٹ کے لئے 75 رنز کی پارٹنر شپ کرنے والے سرفراز احمد نے نصف سنچری اننگ کھیلی اور 61 رنز بنائے جب کہ محمد عامر نے انتہائی ذمہ داری سے ان کا ساتھ دیتے ہوئے 43 گیندوں پر 28 رنز بنائے۔

پاکستان نے پینتالیسویں اوور میں میچ جیت کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا جہاں قومی ٹیم کا مقابلہ 14 جون کو اب تک ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہنے والی میزبان انگلش ٹیم سے ہو گا۔

سرفراز احمد کو بہترین کارکردگی پر مین آف دی میچ کا اعزاز بھی دیا گیا ۔ ناقابل شکست اننگ کھیلنے والے سرفراز کا کہنا تھا کہ یقین نہیں ہورہا،جیت گئے ہیں،البتہ انہوں نے محمد عامر کی پارٹنرشپ کو سراہتے ہوئے کہا کہ عامر نے ذمہ داری سے کھیلا۔

قبل ازیں ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت اس وقت پاکستانی بالرز نے درست ثابت کی جب سابق عالمی چیمپئن ٹیم کو پچاسواں اوور مکمل ہونے سے 4 گیندیں قبل ہی 237 رنز پر پویلین لوٹا دیا۔

پاکستانی بیٹنگ شروع ہوئی تو اوپنر فخرزمان نے ایک بار عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 36 گیندوں پر 50 رنز بنائے،جب کہ اظہر علی نے 50 گیندوں پر 34 رنز کی اننگ کھیلی۔

اس کے بعد آنے والے کھلاڑیوں میں سے کوئی بھی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہر نہ کرسکا،محمد حفیظ صرف ایک رن،شعیب ملک 11 عماد وسیم 4 اور فہیم اشرف 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

یکے بعد دیگرے وکٹیں گرنے کے بعد صاف لگنے لگا کہ پاکستانی ٹیم سیمی فائنل کے بجائے آسان ہدف کے مقابل گھر واپس آنے کا فیصلہ کر چکی ہے تاہم اس مرحلہ پر سرفراز احمد نے مزاحمت کا فیصلہ کیا اور وکٹوں پر ڈٹ گئے۔

وکٹ نہ گرنے اور پاکستانی کھلاڑیوں کی محتاط بیٹنگ سے پیدا ہونے والا دباؤ سری لنکا کی خراب فیلڈنگکی صورت سامنے آیا جہاں لنکن فیلڈرز نے سرفراز کے دو کیچ ڈراپ کر دیے۔

 

Shahid Abbasi

Shahid Abbasi is a Founder and Editor of Pakistan's fastest growing indepednent and bilingual news website, pakistantribe.com

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *