امجد صابری کی پہلی برسی آج منائی جا رہی ہے،چاہنے والے ایک بار پھر غمگین

امجد صابری کی پہلی برسی آج منائی جا رہی ہے،چاہنے والے ایک بار پھر غمگین

کراچی:معر وف قوال امجد صابر ی کی اسلامی کیلنڈر کے حساب سے آج پہلی بر سی منائی جا رہی ہے معروف نعت خواں کے چاہنے والوں نے ان کی یاد میں چراغ روشن کئے۔

پاکستان ٹرائب کو دستیاب اطلاعات کے مطابق معروف قوال امجد صابر ی کی پہلی برسی آج منائی جا رہی ہے اس موقع پر ان کے بھائی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کی شان کریمی ہے کہ اس نے امجد کو مرنے کے بعد بھی زندہ رکھا ہے۔

شہید امجد صابری کے بھائیوں نے اپنے بیان میں کہا کہ خود لوگوں نے آج امجد صابری کے گھر پر اپنی محبت سے چراغ روشن کئے ہیں اور ہم چاہتے ہیں امجد بھائی کے قاتل بھی اسی طرح جہنم کی آگ میں جلیں اور ان کا انتہائی برا انجام ہو آج جس طرح چراغ روشن ہوئے ہیں اسی طرح آئندہ بھی چرا غ روشن ہوتے رہیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال معروف قوال رمضان المبارک میں نجی ٹی وی کی رمضان نشریات میں شرکت کے لئے جارہے تھے جب چند نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کر دیا جس پر ملک بھر سوگ کی فضا قائم ہو گئی تھی۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *