شاہد آفریدی کااداکارہ ثناء بچہ کیلئے نیالقب

شاہد آفریدی کااداکارہ ثناء بچہ کیلئے نیالقب

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اپنی روایت پسندی کی شہرت رکھنے والے شاہد خان آفریدی کو سحری کی دعوت کیا ملی انہوں نے میزبانی کرنے والی اداکارہ اور سابق اینکرپرسن ثنابچہ کو بہن بنا لیا۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوٹر پر شاہد آفریدی نے ثنا بچہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بہن کی جانب سے گزشتہ شب مزیدار سحریوں کا موقع دینے پر شکریہ،پاکستان کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے چہروں کا ساتھ خوشگوار رہا۔

شاہد آفریدی کی جانب سے ٹوٹر پر شئیر کردہ تصاویر میں ثناء بچہ کے علاوہ صباقمر،مایا خان اور دیگر کو دیکھا جا سکتا ہے۔

شاہد آفریدی کی جانب سے اس طرز تخاطب کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر خاصا پسند کیا گیا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *