امید ہے نواز شریف کی جےآئی ٹی طلبی پرنون لیگ انتہائی اقدام نہیں کرے گی،قمر زمان کائرہ

امید ہے نواز شریف کی جےآئی ٹی طلبی پرنون لیگ انتہائی اقدام نہیں کرے گی،قمر زمان کائرہ

لاہور:پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کی جے آئی ٹی میں طلبی خوش آئندہے کیونکہ وہ پانامہ کیس کے مرکز ی کردار ہیں۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق  وزیر اعظم کی جمعرات کو جے آئی ٹی طلبی  اور نون لیگ کے متوقع رد عمل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ  لیگ کی جانب سے کسی مہم جوئی کی کوشش نہ کی جائے اور امید ہے کہ مسلم لیگ ن جے آئی ٹی کیلئے انتہائی اقدام نہیں کرے گی۔

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ اگر وہ سچے ہیں تو جے آئی ٹی میں پیش ہو کر اپنا موقف پیش کریں۔

یاد رہے پاناما لیکس تحقیقات کے لیے بنائی گئی جے آئی ٹی نے وزیر اعظم نواز شریف کو جمعرات کو پیش ہونے کا سمن جاری کر دیا ہے اس سے قبل وزیر اعظم کے صاحبزادے حسین نواز 5 بار جب کہ حسن نواز 2 بار پیش پو چکے ہیں جن سے کئی کئی گھنٹے کی پوچھ گچھ کی گئی۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *