وزیر اعظم جمعرات کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے

وزیر اعظم جمعرات کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے

اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف آئندہ جمعرات  کو پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پاناما کیس کی مزید تحقیقات کے لیے قائم کی گئی جے آئی ٹی نے وزیر اعظم نواز شریف کو 15 جون کو پیش ہونے کا سمن جاری کر دیا ہے۔

ذرائع  کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت لاہور میں آئینی اور قانونی ماہرین کا اجلاس ہوا جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعظم 15جون کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی وزیراعظم آفس سے رابطے میں تھی اور اب تحقیقاتی ٹیم نے وزیراعظم نوازشریف کو سمن جاری کردیا ہے جس کے بعد وزیراعظم جمعرات کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوکر سوالات کے جواب دیں گے۔

یاد رہے اس سے قبل حسین اور حسن نواز بھی  جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو چکے ہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *