قبض کے مریض کی 12 کلو وزنی آنت نکال دی گئی

قبض کے مریض کی 12 کلو وزنی آنت نکال دی گئی

بیجنگ: قبض کو تمام بیماریوں کی ماں کہا جاتا ہے اور ایسا بلا وجہ نہیں کہا جاتا یہ مرض دائمی صورت اختیار کر جائے تو انسان کا ایسا حال کر سکتا ہے کہ دیکھنے والوں کو بھی رونگٹے کھڑے ہو جائیں، اور بیماری میں مبتلاءشخص کی تکلیف کا تو بس کچھ نہ پوچھئے۔

پاکستان ٹرائب ہیلتھ ڈیسک کے مطابق   ایک ایسا ہی واقع   بدقسمت چینی شہری کے ساتھ پیش آیا جسے،ہرشسپرنگ،نامی بیماری کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔

اس بیماری میں مبتلا افراد کی آنتوں میں عصبی رگیں مطلوبہ تعداد میں موجود نہیں ہوتیں جس کی وجہ سے انہیں رفع حاجت میں مشکلات پیش آتی ہیں اور یوں یہ دائمی قبض کا شکار ہو جاتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق شنگھائی کے ٹینتھ پیپلز ہسپتال کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس شخص کو بچپن سے ہی یہ مسئلہ لاحق تھا اور جب اسے ہسپتال میں داخل کروایا گیا تو اس کا پیٹ خوفناک حد تک پھولا ہوا تھا۔

گزشتہ کئی سال سے وہ پاخانہ کا اخراج مکمل طور پر نہیں کرپارہا تھا اور یوں پاخانے کی کچھ مقدار اس کی بڑی آنت میں ہی جمع ہورہی تھی۔

ڈاکٹر اس شخص کے پیٹ کو دیکھ کر حیران تھے جو یوں لگتا تھا جیسے کسی بھی وقت پھٹ جائے گا لیکن جب آپریشن کیا گیا تو اس سے بھی بڑی حیرانی ان کی منتظر تھی۔

ڈاکٹروں کو اس کی بڑی آنت کا ایک حصہ کاٹ کر نکالنا پڑا،تقریباً ایک فٹ لمبے اس حصے کے اندر برسوں سے پاخانہ جمع ہورہا تھا اور اب اس کا وزن تقریباً ساڑھے 12 کلو ہوچکا تھا، بڑی آنت کا یہ پھولا ہوا حصہ انتہائی بھیانک نظر آتا تھا،آپریشن کرنے والے ڈاکٹروںنے اس کی تصاویر بھی انٹرنیٹ پر جاری کی ہیں جنہیں دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین خوف میں مبتلاءہو گئے ہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *