پاکستان کے خلاف میچ سے قبل سری لنکا کے اہم کھلاڑی ان فٹ ہوگئے

پاکستان کے خلاف میچ سے قبل سری لنکا کے اہم کھلاڑی ان فٹ ہوگئے

برمنگھم: پاکستان کے خلاف اہم میچ سے قبل سری لنکن ٹیم کے اہم کھلاڑی کوشل پریرا انجری کا شکار ہوکر ان فٹ ہو گئے ہیں۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطاب کوشل پریرا انجری کے بعد پاکستا کے خلاف اہم میچ نہیں کھیل سکیں گے۔

ہفتے کو سامنے آنے والی اطلاعات میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ کوشل پریرا ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے ہیں۔ جس کے بعد وہ آئندہ میچ نہیں کھیل سکیں گے۔

بھارت کو اپ سیٹ شکست دینے والی سری لنکن ٹیم کی بیٹنگ کا اہم حصہ قرار دیے جانے والے کوشل پریرا نے انڈیا کے خلاف 46 رنز بنائے تھے۔

چھبیس سالہ کوشیل پریرا سری لنکن ٹیم کے وکٹ کیپر ہونے کے ساتھ ساتھ بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے بلے باز ہیں۔

پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں گروپ بی کے آخری میچ میں 12 جون کو کارڈیف میں مدمقابل ہوں گے۔ سری لنکا کے ہاتھوں بھارت کی شکست کے بعد آخری میچ دونوں ٹیموں کے لئے کوارٹر فائنل کی حیثیت اختیار کرگیا ہے جسے جیتنے والی ٹیم ہی سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرے گی۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *