سری لنکا کیخلاف میچ،سرفراز کی جگہ حفیظ؟

سری لنکا کیخلاف میچ،سرفراز کی جگہ حفیظ؟

برمنگھم: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں رسائی یا گھر واپسی کا فیصلہ کرنے والے اہم میچ سے قبل قومی ٹیم تیاریوں کے مراحل سے گزر رہی ہے۔

اسی دوران ٹیم انتظامیہ کی جانب سے اختیار کردہ حکمت عملی کے متعلق ایک اطلاع سامنے آئی ہے کہ وہ سرفراز کی جگہ محمد حفیظ کو بیٹنگ کے لئے نیچے لانا چاہ رہے ہیں۔

ٹیم انتظامیہ کا خیال ہے کہ چوتھے نمبر پر بیٹنگ کے لئے آنے والے محمد حفیظ کی جفیظ کو سرفراز کی جگہ چھٹے جب کہ کپتان کو چوتھے نمبر پر بیٹنگ کے لئے لایا جائے۔

قومی ٹیم میں اوپنر احمد شہزاد کو گزشتہ میچ میں ڈراپ کر کے ان کی جگہ فخر زمان کو موقع دیا گیا تھا جنہوں نے اظہر علی کے ساتھ مل کر نسبتا بہتر کھیل پیش کیا۔

سری لنکا کے خلاف میچ کے لئے بھی اوپنر بیٹسمین کے طور پر فخر زمان ہی مضبوط امیدوار ہیں جس کے بعد توقع ہے کہ احمد شہزاد اس میچ میں بھی گراؤنڈ کے باہر ہی ہوں گے۔

بابر اعظم کو ون ڈاؤن اور شعیب ملک کو بھی ان کی موجودہ پوزیشنوں پر ہی کھلائے جانے کا چانس ہے۔ تاہم سرفراز اور محمد حفیظ کی پوزیشنوں کے تبادلہ کا فیصلہ تاحال باقی ہے۔

ٹیم انتظامیہ کا خیال ہے کہ سرفراز کی تیز بیٹنگ نیچے کے نمبروں پر ٹیم کو بہتر پوزیشن فراہم کرنے کی وجہ بن سکتی ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والے فیصلہ کن میچ میں جو بھی ٹیم کامیابی حاصل کرے گی وہ سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرے گی جب ہارنے والے ٹیم وطن واپس لوٹے گی۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *