پھلوں کے چھلکوں اور بیجوں کے حیران کن فوائد

پھلوں کے چھلکوں اور بیجوں کے حیران کن فوائد

برمنگھم: پھلوں اور سبزیوں کے چھلکے،گٹھلیاں اور بیج ہم بلاتکلف کچرے کے ڈبے میں پھینک دیتے ہیں اور یہ کبھی نہیں سوچتے کہ ان کے اندر کس قدر غذائیت اور ذائقہ موجود ہے۔

پاکستان ٹرائب ہیلتھ ڈیسک کے مطابق برمنگھم سٹی یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والی ماہر غذائیت ڈاکٹر سارہ شینکر کا کہنا ہے کہ پھلوں اور سبزیوں کے چھلکے غیر معمولی حد تک چمکدار ہوتے ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ ان میں غذائیت اور وٹامنز وغیرہ بھی بھرپور طریقے سے موجود ہوتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق پھلوں،سبزیوں کے چھلکے اور بیج غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں جن کا مناسب طریقے سے استعمال فائدے مند ثابت ہوتا ہے۔

ان میں سے چند ایک کے فوائد یہ ہیں۔

کیلے کا چھلکا

کیلے کے چھلکے کے شروع اور آخر کا سخت حصہ الگ کر لیں،باقی حصے کو کچھ دن تک پانی میں بھگو دیں،پانی روزانہ تبدیل کریں،اس کے بعد ان کو ابال لیں اور پانی الگ کر لیں،اس کا ذائقہ کھجور جیسا ہو جائے گا اور کیک وغیرہ میں شامل کرنے سے مزہ دوبالا کر دے گا۔

تربوز کے بیج

تربوز کے بیجوں کو نکال کر اچھی طرح دھو لیں،خشک کر کے فرائی پین وغیرہ میں فرائی کر لیں،نمک ڈال کر مزیدار اور کرارے بیجوں کا لطف اٹھائیں۔

لیموں کا چھلکا

لیموں کے چھلکے کو گوشت کے سال میں استعمال کیا جا سکتا ہے،لیموں کے چھلکے کو فریچ میں فریز کر لیں اور مشروبات وغیرہ میں آئس کیوب کے طور پر استعمال کریں۔

پائن ایپل

پائن ایپل کا مرکزی حصے کو جو کہ سخت ہوتا ہے باریک کاٹ کر کم درجہ حرارت پر مائیکر و ویو میں گرم کرلیں،یہ کرارے چپس کی شکل میں تیار ہوگا جو منفرد ذائقہ دے گا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *