مہنگا ترین برگر،قیمت 2 لاکھ 38 ہزار

مہنگا ترین برگر،قیمت 2 لاکھ 38 ہزار

ہیگ : ہالینڈ کے  شیف نے بلند معیارات پر انتہائی احتیاط سے تیار کردہ برگر بنایا ہے جو اب تک دنیا کا سب سے قیمتی برگر بھی ہے اس برگر کی قیمت 1785 پاؤنڈ یا پاکستان روپوں میں 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہے جب کہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی اسے دنیا کا مہنگا ترین برگر تسلیم کیا ہے۔

پاکستان ٹرائب لائف اسٹائل ڈیسک کے مطابق اسے ہالینڈ کے شہر ہیگ میں واقع ساؤتھ آف ہیوسٹن ریسٹورینٹ کے شیف ڈائیگو بیوک نے تیار کیا ہے جو برگر بنانے کے ماہر ہیں اور وہ کہتے ہیں کہ برگر کی تیاری میں دنیا کے بہترین اور کمیاب اجزا استعمال کئے گئے ہیں،جاپانی گائے کا بہترین گوشت ،ویگیو اور اینگس گوشت ڈالا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  ریمیکر پنیر دوسرا اہم جزو ہے،لابسٹر اور ہرمٹ کیکڑے سے کشید کیا گیا سوس،جاپان کے مشہور ٹماٹر،فرانس کی سلاد،جمائیکا کی مشہور کافی،مڈغاسکر سے حاصل شدہ ونیلا اور جاپانی سویا کو بھی شامل کیا گیا۔

اس کا بن خاص خمیر سے بنایا گیا ہے جس میں زعفران شامل ہے اور اوپر سونے کے ورق چڑھائے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ اس برگر کے اجزائے ترکیبی کو ایک ذائقے دار برگر بنانے میں دو سال لگے ہیں اور اسی شیف کو 2015 میں شہر کے سب سے بہترین برگرساز کا ایوارڈ مل چکا ہے۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *