سرخ پیاز سینے کے کینسر میں مفید

سرخ پیاز سینے کے کینسر میں مفید

 اونٹاریو: ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ سرخ پیاز میں ایسے مفید اجزاء موجود ہوتے ہیں جو سرطانی رسولیوں کوختم کرسکتے ہیں، پیاز کو سرخ اور ارغوانی رنگ دینے والا جزو اینتھوسیاننس کہلاتا ہے اور گمان ہے کہ یہی کیمیکل کینسر کے پھوڑوں کو مزید پھیلنے سے روکتا ہے۔

پاکستان ٹرائب ہیلتھ ڈیسک کے مطابق  ماہرین نے کہا ہے کہ پیاز میں پایا جانے والا ایک فلیوونوئڈ کیورسیٹن کہلاتا ہے اور اس پر تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ وہ کینسر کی رسولیوں کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور یہ بھی پیاز میں پایا جاتا ہے۔

کینیڈا کی یونیورسٹی آف گویلف  کی ایک ریسرچ کے مطابق  اگر کسی بھی قسم کی پیاز کھائی جائے تو وہ بھی سرطان کو روکنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔  لیڈ ریسرچر عبدالمومن  مریان  کا کہنا ہے کہ ہمارے خیال میں پیاز سرطانی خلیات ختم کرنے کی زبردست خاصیت رکھتی ہے۔

پروفیسر عبدالمومن کے مطابق پیاز کے اجزا سرطانی رسولی کا موزوں ماحول تباہ کرتے ہیں اور ان کے درمیان رابطوں کو ختم کردیتے ہیں جس کے نتیجے میں ان کی افزائش رک جاتی ہے  لیکن گہرے رنگت والی عنابی اور سرخ پیاز میں اس کام کی صلاحیت سب سے زیادہ ہوتی ہے۔

اس حوالے سے ماہرین نے پانچ مختلف اقسام کی پیازوں سے کیورسیٹن نکالا اور اس میں آنتوں اور معدے کے سرطانی خلیات براہِ راست رکھ دیئے،ان میں سے روبی رنگ پیاز سب سے مؤثر دیکھی گئی۔ ایک اور مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ پیاز چھاتی کے کینسر ختم کرنے میں مددگار ہوتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق عبدالمومن اور ان کی ٹیم مستقبل میں اسے انسانوں پر آزمانے کی تیاریاں کررہی ہے، ایک اور تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ پیاز کینسر خلیات سے آئرن نکال لیتی ہے اور یوں کینسر کا پھیلاؤ کم ہوجاتا ہے۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *