جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف کھیلنے کے لیے نیا یونیفارم کیوں پہنا تھا؟ وجہ سامنے آگئی

جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف کھیلنے کے لیے نیا یونیفارم کیوں پہنا تھا؟ وجہ سامنے آگئی

برمنگھم:پاکستان اور جنوبی افریقہ کے میچ کے دوران پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ایک جیسی وردی یعنی سبز وردی کی وجہ سے مشکل آنے کے معاملے کو حل کرنے کے لیے جنوبی افریقی ٹیم نے اپنی وردی کا رنگ ہی بدل دیا۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق جنوبی افریقی ٹیم نے میچ میں کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے اپنی وردی کا رنگ تبدیل کیا۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم کا یونیفارم سبز رنگ کا ہے جس میں پیلے بارڈرز بنائے گئے ہیں دوسری جانب گرین شرٹس نے بھی سبز یونیفارم کے ساتھ میدان میں آنا تھا اور پہچان کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے جنوبی افریقا نے ایک دن کے لیے اپنی وردی کا رنگ بدل ڈالا۔

جنوبی افریقا نے اپنی وردی سبز کی بجائے پیلی کر لی۔

یاد رہے پاکستان اور جنوبی افریقا کے مابین کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان کو ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے ذریعے 19 رنز سے فتح مل گئی تھی۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *