وزیر اعظم نواز شریف کی مودی سے ملاقات ایک بار پھر میڈیا کی نظروں میں

وزیر اعظم نواز شریف کی مودی سے ملاقات ایک بار پھر میڈیا کی نظروں میں

آستانہ : شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کے لیے قازقستان میں موجود وزیر اعظم نواز شریف نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں جاری شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی اور وزیراعظم میاں نوازشریف کے درمیان ایک مختصرسی ملاقات ہوئی۔

دونوں رہنماﺅں نے گرمجوشی کے ساتھ ایک دوسرے سے مصافحہ کیا اورخیریت دریافت کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر مختصر بات کی۔

ذرائع کے مطابق دو سے تین منٹ جاری رہنے والی اس ملاقات میں بھارتی وزیراعظم نے نوازشریف سے سوال کیا کہ آپ کا آپریشن ہوا تھا اب آپ کی طبعیت کیسی ہے؟ جس پر نواز شریف نے جواب دیا کہ کافی بہتر ہوں شکریہ۔

جواباً وزیراعظم نواز شریف نے بھی مودی کی خیریت دریافت کی۔ ہمیشہ کی طرح دونوں رہنما مصافحہ کرتے ہوئے میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

یاد رہے  وزیر اعظم نواز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے  قازقستان  کے 2 روزہ دور ے پردارالحکومت آستانہ پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے قازقستان کے صدر نور سلطان نذر بایوف سے ملاقات کی اور ایس سی او سربراہ اجلاس کی میزبانی پر مبارکباد دی۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *