شادی سے پہلے ماں بننے میں کوئی حرج نہیں،بالی ووڈ اداکارہ

شادی سے پہلے ماں بننے میں کوئی حرج نہیں،بالی ووڈ اداکارہ

ممبئی:بالی ووڈاداکارہ شروتی ہاسن نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا ہے کہ انہیں شادی سے پہلے ماں بننے پر کوئی مسئلہ ہے جس پر اداکارہ کو سوشل میڈیا پر کافی تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام انٹرٹینمنٹ ڈیسک کے مطابق ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگر انہیں صحیح لڑکا ملتا ہے تو انہیں شادی سے پہلے بچہ پیدا کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ میڈیا یا معاشرہ ان کے بارے میں کیا سوچتا ہے۔

اپنے ماضی کے بارے میں راز کھولتے ہوئے شروتی ہاسن نے بتایا کہ وہ ایک میوزک ڈائریکٹر کو پسند کرتی تھیں۔ اس وقت انہیں لگتا تھا کہ وہ ان سے سچا پیار کرنے لگی تھیں لیکن جب ان کا بریک اپ ہوا تو انہیں لگا کہ وہ پیار نہیں محض کشش تھی۔

یاد رہے اداکارہ شروتی کے والدین نے بھی ان کی پیدائش کے بعد شادی کی تھی جو بعد ازاں 2004 میں طلاق پر ختم ہوئی۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *